ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کورونا سے 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد جاں بحق، متاثرین کی تعداد 44 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز،امریکہ کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن)عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد دو لاکھ 98 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں اب تک اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 16 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار سے بڑھ گئی ہے جب کہ 85 ہزار 197 سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 71 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 1 سو سے بڑھ گئی ہے۔اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار1 سو سے زائد ہو گئی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 33 ہزار 1سو سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔فرانس میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار 861 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 43 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار 780 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ 12 ہزار 725 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…