جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

چین میں کرونا وائرس کی دوسری لہر، چینی حکومت  نے کس شہر میں لاک ڈائون کا اعلان کر دیا ؟ جانئے 

datetime 13  مئی‬‮  2020 |

بیجنگ (این این آئی)چین میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیشِ نظر ملک کے شمال مشرقی شہر جیلن کو بند کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جیلن شہر میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد شہر کی سرحدیں بند کر دی گئی ہیں جب کہ تمام ٹرانسپورٹ کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

جیلن میں بدھ کو چھ لانڈری ورکرز میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے جس کے بعد اس لانڈری کے کرونا سے متاثرہ مزدوروں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔مقامی حکومت نے شہر کے تمام سنیما، اِن ڈور جم، انٹرنیٹ کیفے اور تفریح کے تمام ذرائع کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ تمام میڈیکل اسٹورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بخار اور اینٹی وائرل ادویات کی فروخت کے اعداد و شمار فراہم کریں۔جیلن کے شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ شہر سے باہر جانا چاہتے ہیں تو انہیں گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کرائے گئے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کرانا ہو گی جس کا منفی ہونا ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…