منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

’’ کشمیری پاکستان کے ساتھ جانا چاہیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی‘‘ بھارت کے اٹوٹ انگ کے نعرے خاک میں مل گئے ، مہاتما گاندھی کا 73 سال پرانا آڈیو کلپ منظر عام پر آگیا، بھارت کے بانی نے کشمیریوں سے متعلق مزید کہا تھا ؟ جانئے

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت لاکھ کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا رہے لیکن مہاتما گاندھی کا 1947ء میں دیا گیا ایک بیان ہی اس کے سارے دعوؤں پر پانی پھیرنے کے لیے کافی ہے۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے کشمیر سے متعلق بیان کی 73 سال پرانی ایک آڈیو کِلپ منظر عام پر آئی ہے جس نے کشمیر کے بھارت کے اٹوٹ انگ ہونے کے دعووں کو اڑا کر رکھ دیا ہے۔

مہاتما گاندھی کا یہ مبینہ آڈیو کلپ اکتوبر1947ءکا بتایا جاتا ہے جس میں انہوں نے دو ٹوک انداز میں کشمیر کو جبر کے ذریعے بھارت یا پاکستان میں شامل کرنے کی مخالفت کی اور فیصلہ کشمریوں پر چھوڑ دینے پر زور دیا۔مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ جانا چاہیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں روک نہیں سکتی۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے بھی اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں اسی آڈیو کلپ کو منسلک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بھارت کے بانی مہاتما گاندھی کے سیکولرازم اور کشمیر سے متعلق خیالات ہیں، جب کہ نریندر مودی کے بھارت میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہےہیں۔گزشتہ سال ایک بھارتی اخبار نے بھی حرف بہ حرف یہی الفاظ مہاتما گاندھی سے منسوب کیے تھے۔ لیکن کیا کشمیر اور کیا اٹوٹ انگ کے دعوے ، آج سارے بھارت میں ہی مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے اور کچھ نہیں ملا تو کورونا ہی کے نام پر مسلمانوں کو ظلم و تشدد اور معاشی استحصال کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…