ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

امریکی ماہر امراض نے لاک ڈاؤن جلد ختم کرنے پر سنگین نتائج سے خبردار کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی حکومت کے ماہر امراض نے کانگریس کو خبردار کیا ہے کہ اگر جلد بازی میں لاک ڈاؤن ختم کیا گیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے اور کورونا وائرس کی نئی لہر جنم لے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کے متعدی مرض کے ماہر انتھونی فوکی نے کانگریس کو متنبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے سے کورونا وائرس کے پھیلنے سمیت سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

انتھونی فوکی نے سینیٹ پینل کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے ہدایات تیار کی ہیں کہ کس طرح محفوظ طریقے سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں اور پہلے 14 دن تک کیسز میں مسلسل کمی ایک اہم قدم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کمیونٹی یا ریاست یا خطہ ان رہنما اصولوں پر عمل نہیں کرتا اور دوبارہ سرگرمیاں شروع کرتا ہے تو اس کے نتائج واقعی سنگین ہوسکتے ہیں۔انتھونی فوکی نے اعتراف کیا کہ اس وائرس کی وجہ سے امریکی اموات موجودہ سرکاری تعداد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیویارک سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے جہاں ہزاروں لوگ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی گھروں میں فوت ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ویکسین کے امکانات کے بارے میں ’محتاط طور پر پر امید ہیں‘ اور اس وقت 8 امیدوار کلینیکل ٹرائل کا حصہ ہیں۔امریکی حکومت کے ماہر امراض نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے امیدوار ہیں اور امید ہے کہ متعدد فاتح ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے الفاظ میں، اس مقصد کے لیے متعدد شاٹس ہیں۔سینیٹر کی جانب سے موسم خزاں میں اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں واپس آنے والے امریکی طالبہ سے متعلق سوال کے جواب میں انتھونی فوکی نے کہا کہ موسم خزاں تک علاج معالجے یا کوئی ویکسین دستیاب ہونے کا خیال کچھ ایسا ہی ہوگا جیسے ایک چھوٹا سا پل جو ابھی بہت دور ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ ہم جس تیز رفتاری سے جارہے ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ موسم خزاں تک ویکسین تیار نہیں ہوسکے گی۔اس سے قبل امریکی ریزولو ٹو سیو لائف کے صدر اور چیف ایگزیکٹو اور سی ڈی سی کے سابق سربراہ ڈاکٹر ٹام فریڈن نے کانگریس کے پینل کو بتایا تھا کہ وبا کا مستقبل میں دوبارہ پھیلنا خارج از امکان نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کے لیے تیار ہوں گے کیونکہ یہ خارج از امکان نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…