جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا، جو لوگ ماسک کے بغیرنکلیں گے ان کیساتھ کیا کیا جائیگا؟ اہم اسلامی ملک کی جانب سے منفرد سزائیں سامنے آگئیں

datetime 13  مئی‬‮  2020 |

جکارتا(این این آئی)انڈونیشیا میں حکام نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سماجی نوعیت کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے اورکہاہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے عاید کردہ سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا دی جائے گی۔ فی الحال یہ سزا جکارتا تک محدود ہے۔

شہر میں سماجی دوری کے قاعدے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو بیت الخلا صاف کرنا ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ سزا پابندیوں کی ایک سیریز میں سے ایک ہے جس کا مقصد انڈونیشیا کے دارالحکومت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ خیال رہے کہ جکارتا جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔حکومت کا کہنا تھا کہ جو لوگ ماسک کے بغیر سڑکوں پرنکلیں گے انہیں اڑھائی ہزار روپییا 17 ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔ سماجی دوری کا خیال نہ رکھنے والے افراد کو عمارتوں میں صفائی بالخصوص ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا دی جائیگی۔ وہ کمپنیاں جو بندش کے احکامات کو نظرانداز کرتی ہیں یا صحت عامہ کے قواعد کی خلاف ورزی کرتی ہیں انھیں حال ہی میں اعلان کردہ قواعد کے مطابق 50 ملین روپیہ (3400 ڈالر) جرمانہ کی شکل میں ادا کرنا ہوگا۔گذشتہ ماہ انڈونیشی حکام نے جکارتا کرونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر جزوی لاک ڈائون کیا تھا۔ انڈونیشیا کیدوسرے شہروں میں بھی لاک ڈائون اور پابندیاں عاید کی گئی ہیں مگر ان کی خلاف ورزی کی شکایت بھی عام ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…