منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے3 لاکھ اموات ،متاثرین کی تعداد کہاں تک جا پہنچی؟خوفناک اعداد و شمار سامنے آگئے

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 لاکھ 42 ہزار 355 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 92 ہزار 893 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 24 لاکھ 47 ہزار 19 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 ہزار 342 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 2 ہزار 443 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 83 ہزار 425 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 8 ہزار 636 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 28 ہزار 465 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 473 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 746 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 69 ہزار 520 مصدقہ متاثرین سامنے ا?ئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 26 ہزار 920 ہو چکی ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 116 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 32 ہزار 243 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 32 ہزار 692 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 463 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 30 ہزار 911 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 21 ہزار 216 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 26 ہزار 991 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 78 ہزار 225 ہو گئے۔برازیل میں کورونا وائرس 12 ہزار 461 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 214 تک جا پہنچی ہے۔

جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 7 ہزار 738 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 73 ہزار 171 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 894 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 41 ہزار 475 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 733 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 10 ہزار 767 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 926 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 264 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 925 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 34 ہزار 336 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 737 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 24 ہزار 787 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 8 ہزار 812 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…