اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں کے سوالات پر پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ گئےصحافی نے کیا سوال پوچھ لیا جس پر امریکی صدرآگ بگولا ہو گئے ؟ جانئے

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں کے سوالات کا سامنا نہ کرسکے اور  انہیں پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر جانا پڑگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر سے صحافی سوال پوچھ رہی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال ہی پورا نہیں ہونے دیا اور دوسرے صحافی کی طرف متوجہ ہوگئے اور ان سے کہا کہ آپ بتائیں آپ کیا پوچھنا چاہتی ہیں۔امریکی صدر کے اس رویے پر دوسری خاتون صحافی نے کہا کہ

وہ چاہیں گی کہ پہلے پہلی صحافی ہی کا سوال پہلے پورا سن لیا جائے۔ اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید آگ بگولا ہوگئے اوردونوں صحافیوں کی بات کا ٹ دی۔بعدازاں دوسری صحافی نے اپنا سوال پوچھنا شروع کیا تو ٹرمپ نے ان کا سوال بھی نہ سنا اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔خیال رہے کہ ماضی میں صدر ٹرمپ سیاہ فام صحافی اپریل رائن سے طنزیہ  پوچھ چکے ہیں کہ کیا وہ کانگریشنل بلیک کاکس کے سربراہ سے ان کی ملاقات کرواسکتی ہیں

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…