جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے افسر نے خودکشی کرلی

datetime 12  مئی‬‮  2020 |

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں آج ضلع اسلام آباد میں بھارتی پیرا ملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک افسر نے خودکشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فتح سنگھ نے منگل کی صبح اپنی سروس رائفل سے

خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں پہنچ گئیں تو خون میں لت پت فتح سنگھ کی لاش پائی گئی۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے ایک بیان میں اے ایس آئی کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ خودکشی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔سی آر پی ایف کے ترجمان نے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسے کورونا انفیکشن ہوا تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم ٹیسٹ کی رپورٹ کے منتظر ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افسر کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جیسلمیر سے تھا۔ اس واقعے سے مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007ء سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 450 ہوگئی ہے۔ ‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…