ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان میں داعش تنظیم کے تین علاقائی لیڈر کابل سے گرفتار

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغان سکیورٹی فورسز نے جنوبی ایشیا میں داعش تنظیم کے تین سینئر لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے، ان میں گروپ کا علاقائی قائد بھی شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ اور خفیہ ایجنسی نظامت عامہ برائے قومی سلامتی ( این ڈی ایس) نے ایک بیان میں کہا  کہ جنوبی ایشیا میں داعش کے سربراہ ابو عمر خراسانی کو اس گروپ کے

شعبہ جاسوسی کے سربراہ اور افسرتعلقات عامہ کے ساتھ دارالحکومت کابل سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ این ڈی ایس علاقائی دہشت گرد گروپوں کے سینئر لیڈروں کا سراغ لگانے کے لیے جامع اہدافی کارروائیاں جاری رکھے گی اور ان دہشت گرد گروپوں کے مشترکہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا جائے گا۔جنوبی ایشیا میں داعش نامی تنظیم افغانستان کے شمالی علاقوں میں موجود ہے لیکن اس نے ملک کے جنوب میں بھی حالیہ مہینوں میں بڑے حملے کیے ہیں اور کابل میں اقلیتی گروپوں پر تباہ کن حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔افغان سکیورٹی فورسز نے گذشتہ بدھ کو داعش اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے آٹھ جنگجوؤں کو گرفتار کیا تھا۔ان پرکابل میں سکھ عبادت گزاروں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…