واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اپنی ایک معاون کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد خود کو الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر کی پریس سیکرٹری کیٹی ملر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد نائب صدر نے
دو روز تک گھر میں الگ تھلگ رہنے کا فیصلہ کیا۔ قبل ازیں وائٹ ہاؤس کے ایک اور اہلکار میں کووڈ انیس کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا ٹاسک فورس کے تین اعلیٰ اہلکار بھی قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ ان میں ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی شامل ہیں، جو امریکا میں الرجی اور متعدی بیماریوں کے قومی انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔