جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ؑایران میں کرونا وبا کی دوسری لہر جلد آنے کا خطرہ

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کرونا کی وبا کی دوسری لہر جلد آنے والی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق  ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی چیئرمین محمد جواد جمالی نو بند جانی نے کہا کہ ایران میں ممکنہ طور پر کرونا کی وبا کی دوسری لہر سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کرونا وبا کے حوالے سے

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں غفلت برتنے والے شہریوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہا بعض لوگ وبا کے معاملے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ عوام کی طرف سے یہ لاپرواہی ملک میں کرونا کی ایک اور لہر پیدا کرسکتی ہے۔ رکن پارلیمنٹ محمد جواد جمالی نے کہا کہ شیراز اورفارس کے شہروں میں لوگوں کا غیرمعمولی ھجوم بازاروں اور سڑکوں میں کسی قسم کی احتیاطی تدابیر کے بغیر روزانہ دیکھا جا رہا ہے۔ لوگ نہ تو سماجی دوری کا خیال رکھتے ہیں اور نہ ہی ان کے چہروں پر ماسک ہوتے ہیں۔ عوام کی یہ لاپر واہی دوبارہ کرونا پھیلا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…