ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

امریکا میں کرونا وائرس کب ، کیسے اور کیوں پھیلا ؟ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے ، حیرت انگیز انکشافات سامنے لے آئے

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی صدر موجودہ امریکی صدر پر برس پڑے۔ باراک اوباما کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ کی حکمت عملی تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔ اُدھر ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیداروں نے کورونا میں مبتلا افراد کےساتھ ممکنہ رابطے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔عالمی وبا کے دور میں ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار نظام صحت میں کمزوریوں کا ذمہ دار

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کو قرار دیا ہے، لیکن اوباما کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی میڈیا میں اوباما کی ایک کال لیک ہوئی ہے، جس میں وہ عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ کی حکمت عملی پر تنقید کر رہے ہیں، اوباما کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جس انداز میں عالمی وباء کو ہینڈل کیا، وہ افراتفری پر مبنی تباہی کا پیش خیمہ ہے۔ انہوں نے اس رد عمل کی وجہ خود پرستانہ ذہنیت کو قرار دیا، جس کی وجہ سے ٹرمپ اپنے علاوہ کسی کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔اُدھر ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیداروں نے کورونا میں مبتلا افراد کے ساتھ ممکنہ رابطے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے سربراہ رابرٹ ریڈ فیلڈ اور ایف ڈی اے کمشنر اسٹیفن ہان آئندہ دو ہفتوں تک اپنے فرائض گھر سے ہی انجام دیں گے، جبکہ کورونا ٹاسک فورس کے اہم ترین رکن ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے بھی خود کو الگ تھلگ کر رکھا ہے، مگر وہ قرنطینہ کے مروجہ طریقہ کار سے مختلف انداز میں ایسا کر رہے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک افراد کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد ساڑھے 13 لاکھ کے قریب ہے، جن میں سے کم و بیش 2 لاکھ 40 ہزارمریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…