ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

تارکینِ وطن کو ڈبونےکا واقعہ ،افغان صدر نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی )افغان صدر اشرف غنی نے ایران کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں متعدد ہم وطن مہاجروں کے ڈوبنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان حکام پہلے ہی اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں لیکن صدر اشرف غنی نے دس ارکان پر مشتمل ایک نئی ٹیم اس واقعے کی تحقیقات کے لیے مقرر کی ہے۔صوبہ ہرات اور ایران کے درمیان واقع دریائے

ہری رود سے اٹھارہ افغان تارکین وطن کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور ان میں سے بعض پر تشدد کے نشانات تھے۔افغان حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ تارکین وطن دریائے ہری رود میں ڈوبے تھے۔وہ مغربی صوبہ ہرات سے پڑوسی ملک ایران میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے مگر ایرانی کے سرحدی محافظوں میں انھیں زبردستی دریا میں دھکیل دیا تھا۔افغان صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ صدر اشرف غنی نے ایک حکم کے ذریعے ایران کی سرحد کے ساتھ متعدد ہم وطنوں کے ڈوب مرنے کے واقعے کی تفصیلی تحقیقات کے لیے ایک دس رکنی ٹیم مقرر کی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…