واشنگٹن(این این آئی )امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں مفت راشن کے حصول کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق مہلک کورونا وائرس کی وبا نے دنیا کی طاقت ور ترین معیشت اور سْپر پاور ملک امریکا کے شہریوں کو بھی راشن کے لیے قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور کردیا ہے۔امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں فوڈ بینک کی جانب سے ضرورت مندوں کے لیے
اشیائے خوردونوش کے پیکٹ تقسیم کیے گئے جنہیں لینے کے لیے کئی کلو میٹر تک گاڑیوں کی طویل قطار لگ گئی۔واضح رہے کہ کورونا کے باعث امریکا میں بے روزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ تقریباََ 26.5 ملین افراد بے روزگار الاونس کے لیے درخواستیں دے چکے ہیں۔