جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

6ماہ نہ 1سال،کرونا علاج کی ویکسین کب تک دستیاب نہیں ہوگی؟ڈبلیو ایچ او نے مریضوں پر بجلیاں گرادیں

datetime 10  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این این آئی ) عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ 2021ء کے اختتام سے قبل کرونا کی کسی ویکسین کی تیاری کا امکان نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایک سینئر عہدے دار ڈیل فشر نے کہاکہ کرونا کی ویکسین کی 2021 کے اختتام سے قبل دستیابی کا امکان نہیں ۔

انھوں نے امریکی نشریاتی ادارے سے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں اگلے سال کا اختتام بہت مناسب توقع ہوگی۔ڈیل فشر ڈبلیو ایچ او کے عالمی وَبا الرٹ اور ردعمل نیٹ ورک کے سربراہ ہیں۔انھوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنی توقعات کا بغور جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔میرے خیال میں اندھیرے میں ٹامک ٹوئیے مارنے کے بجائے آپ وہی کررہے ہیں جو آپ چاہتے ہیں کیونکہ اس کی آپ کو ضرورت ہے۔انھوں نے اس کی یہ وضاحت کی کہ اس وقت ویکسین کلینیکل آزمائش سے گزر رہی ہے اور یہ تیاری کے عمل کا پہلا مرحلہ ہے۔اس کے بعد اس کو دوسرے اور تیسرے مرحلے سے گزرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ یہ ویکسین محفوظ اور قابل اعتبار ہے۔اگر ویکسین کرونا کے علاج میں مؤثرثابت بھی ہوجاتی ہے تو پھر اس کے بعد اس کی بڑی پیمانے پر تیاری اور دنیا بھر میں تقسیم کے مراحل درپیش ہوں گے اور یہ بہ ذات خود قدرے طویل مرحلے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…