جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

آگ سے مت کھیلو ورنہ پاکستان 5 منٹ میں نئی دہلی کو تہس نہس کردیگا ،بھارتی تجزیہ کار نے جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کوانتباہ کردیا

datetime 10  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی فوجی افسر کی دھمکیوں پر پاکستانی صحافی معید پیرزادہ کی جانب سے آرٹیکل شائع کیا گیا ہے، جس میں بھارتی تجزیہ کار اشوک سوائن کے ایک پرانے آرٹیکل کا حوالہ دے کر جنگی جنون میں مبتلا ہندوستانیوں کو جواب دیا گیا ہے۔بھارتی تجزیہ کار اشوک سوائن نے کچھ برس قبل تحریر کیے گئے کالم میں بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ بلوچستان کو بنگلہ دیش سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔

اگر بھارت نے پاکستان کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ بھارت آگ سے کھیلنا بند کر دے، ورنہ یاد رکھے کہ پاکستان صرف 5 منٹ میں ایٹمی حملہ کر کے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو تباہ کر سکتا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روزسابق بھارتی میجر نے اپنے میڈیا پر کھلم کھلا بلوچستان میں در اندازی کا اعتراف کرلیا ہے، گورو آریا نے چند روز قبل بلوچستان میں پاک فوج پر دہشت گردانہ حملے کی پیش گوئی بھی کردی تھی۔بھارتی ٹی وی پر براہ راست اعتراف کرتے ہوئے سابق بھارتی میجر گورو آریا کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں بلوچستان میں دہشت گردوں سے رابطے میں ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانیوں کو سخت جواب دیں گے کہ یہ لوگ 10 نسلوں تک یاد رکھیں گے، بلوچستان میں دہشت گرد میرے دوست ہیں، انکےنمبر میرے فون میں محفوظ ہیں، میں ہر روز ان سے گفتگو کرتا ہوں۔سابق بھارتی میجر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ بھارت کی پوری آبادی بلوچستان کی علیحدگی کے حق میں ہے، ہم ہندواڑا کا بدلہ لیں گے، ہندواڑہ کا بدلہ بلوچستان میں لیں گے۔دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے لکھا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ سابق بھارتی فوجی ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف کر رہے ہیں۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کروا رہا ہے، مہذب دنیا جاگے اور اس کا نوٹس لے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…