جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

شاہ سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ کیا بات چیت ہوئی ؟تفصیلات سامنے آگئی

datetime 9  مئی‬‮  2020 |

ںواشنگٹن (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ وائٹ ہائوس نے کہاہے کہ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ اور سعودی فرمانروا کے

درمیان جمعہ کی شام ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہ نمائوں نے دو طرفہ دفاعی شراکت جاری رکھنے اور کامیابیوں سے بھرپور تاریخی تزویراتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔صدر ٹرمپ اور شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہ نمائوں نے خطے میں استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن خطے میں اپنے اتحادیوں کے مفادات اور ان کی سلامتی کے تحفظ کا پابند ہے۔ امریکا خطے میں امن کو تباہ کرنے والی قوتوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم پر قائم ہے۔ٹرمپ نے یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن یمن میں جاری تنازع کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن میں جاری سیاسی تنازع کے جامع اور دیر پا حل کے لیے مساعی جاری رکھے ہوئے ہے۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…