جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

اسد رجیم اور روس میں در پردہ کشیدگی سوشل میڈیا پر ایک بار پھرگرما گرمی

datetime 9  مئی‬‮  2020 |

ریاض (این این آئی )شامی حکومت کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے روس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بشارالاسد کے کسی مقرب سیاست دان کی طرف سے دمشق کے حلیف ماسکو کے خلاف سب سے زیادہ متشدد اور تلخ انداز بیان ہے۔ یہ تنقید مبینہ روسی لیکس کے جواب میں سامنے آئی جس میں شامی حکومت کے سربراہ بشارالاسد کی اہمیت کو کم کرنے کی بات کی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کہا گیا ہے

اسد رجیم ماسکو پر ایک بوجھ اور روسی قیادت کے لیے درد سربنی ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق درعا گورنری سے تعلق رکھنے والی حکومت نواز رکن پارلیمنٹ خالد العبود نے فیس بک پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سامنے ایسی تحریریں آ رہی ہیں جن میں جن میں روس کے نئے کردار کی بات کی گئی ہے۔ یہ نئی لیکس روس شام تعلقات میں منفی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ ن تحریروں میں بشارالاسد کے کردار کو محدود کرنے، انہیں قابو میں رکھنے اور انہیں روس کیلیے ایک بوجھ قرار دینے جیسے نا مناسب رویے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔خالد العبود نے موجودہ سیاسی مفروضوںکے جواب میں اپنی طرف سے ایک مفروضہ پیش کیا۔ لیکن بشارالاسد پوتین سے ناراض ہوجائیں تو کیا ہوگا ‘؟۔ کے عنوان سے العبود نے ایک طویل مقدمہ لکھا ہے۔ اس طویل بیان میں انہوں ے روس کی طرف سے اسد رجیم کو دی جانے والی در پردہ دھمکیوں کی بھی بات کی گئی ہے۔ ۔ان کا کہنا ہے کہ لاذقیہ میں بشارالاسد کے حامیوں اور روسی فوج کے درمیان محاذ آرائی کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہیہیں۔ اللاذقیہ میں حمیمیم فوجی اڈہ پہلے ہی روس کے پاس ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…