ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ریاض نائیکو کے بعد حزب المجاہدین کی کمان کون سنبھالیں گے؟نام سامنے آگیا

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (ساوتھ ایشین وائر)سکیورٹی فورسزنے بدھ کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے اونتی پورہ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کو شہید کردیا ۔ایسے میں حزب المجاہدین وادی میں نئے کمانڈر کی تلاش میں مصروف ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ریاض نائیکو کے ہی کسی قریبی کو حزب المجاہدین کی کمان دی جائے گی۔ سکیورٹی ایجنسی کی صورتحال پر سخت نظر ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے ذرائع کے مطابق حزب المجاہدین کے نئے کمانڈر کے لئے ڈاکٹر سیف اللہ عرف اورنگزیب کا نام زیر غور ہے۔ سیف اللہ کا تعلق پلوامہ ضلع کے ملنگ پورہ سے ہے۔ وہ برہان وانی اورریاض نائیکو کے بھی کافی قریب تھے۔ڈاکٹر سیف اللہ ان دنوں جنوبی کشمیر کے علاقوں میں بیحد سرگرم ہیں۔ انہیں A ++ کیٹیگری کا دہشت گرد اقرار دیا گیا ۔سکیورٹی ایجنسی اب سیف اللہ کی تلاش کر رہی ہے۔ سیف اللہ 2014 میں حزب میں شامل ہوئے ۔اس کے علاوہ وہ جنوبی کشمیر میں حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حزب المجاہدین کے پوسٹر بوائے و اعلی ترین کمانڈر ریاض نائیکو کو بالآخر سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیرکے پلوامہ ضلع میں بیگ پورہ اونتی پور میں شہید کردیا تھا۔یہ آپریشن 18 گھنٹے طویل تھا ۔سرینگر میں منعقدہ ایک پریس کانفرس کے دورن آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس بات کا انکشاف کیا کہ جنوری 2020 سے تاحال جموں و کشمیر پولیس اور فوج و سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر 27 ملیٹینسی مخالف آپریشن انجام دئے ، جس دوران 3 سرکردہ کمانڈروں سمیت 64 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ۔ جن میں سے ایک حزب المجاہدین کا ڈویژنل کمانڈر و تنظیم کا پوسٹر بوائے ریاض نائیکو بھی شامل ہے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…