جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

کرونا وائرس نے روس میں تباہی مچا دی، فرانس اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ، وباء سے متاثرہ دنیا کاپانچواں بڑا ملک بن گیا

datetime 8  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد فرانس اور جرمنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور اب روس دنیا میں وبا سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 859 ہو چکی ہے جب کہ 1723 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد جب کہ جرمنی میں ایک لاکھ 69 ہزار 430 ہے تاہم ان دونوں ممالک میں اموات روس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔فرانس اور جرمنی میں بالترتیب 25 ہزار 987 اور 7 ہزار 392 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکا میں کورونا سے اموات 76 ہزار 942 ہو چکی ہیں جب کہ برطانیہ میں 30 ہزار 615، اٹلی میں 29 ہزار 958 اور اسپین میں 26 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔برازیل میں اموات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 190 تک پہنچ چکی ہے جب کہ ایران میں 6 ہزار 486 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…