ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ میں کرونا وائرس ، مسجدالحرام میں ازخود تطہیر کے لیے ابواب نصب

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی ذمے دار جنرل پریزیڈینسی نے کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسجدالحرام کے داخلی دروازوں کے ساتھ از خود تطہیری عمل کے گیٹ نصب کر دیئے۔اب مسجد الحرام کے صحن میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو پہلے از خود تطہیر کے لیے نصب گیٹ سے گزرنا ہوگا،وہاں اس پر سرتا پا

جراثیم کش سپرے کیا جائے گا اور مصفا کیا جائے گا۔عر ب ٹی وی کے مطابق مسجدالحرام میں ان دروازوں کی تنصیب سے صرف ایک ہفتہ قبل تھرمل کیمرے نصب کیے گئے تھے۔یہ طاقتور کیمرے بیک وقت 25 تک افراد کے جسمانی درجہ حرارت کی پیمائش کرسکتے ہیں۔یہ کیمرے بھی مسجد الحرام کے داخلی دروازوں پر نصب کیے گئے۔اس ماہ کے اوائل میں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی اسی طرح کے تھرمل کیمرے نصب کیے گئے تھے۔سعودی حکومت نے مارچ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 24 گھنٹے کا کرفیو اور مکمل لاک ڈائون نافذ کردیا تھا اور الحرمین الشریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم)میں تاحکم ثانی عام لوگوں کا داخلہ بند ہے۔رمضان المبارک کے آغاز سے قبل سعودی حکومت نے شہروں میں نافذ لاک ڈائون میں نرمی کردی تھی لیکن مکہ مکرمہ میں بدستور لاک ڈائون نافذ ہے۔سعودی وزارت برائے اسلامی امور نے اپریل میں ان افواہوں کی تردید کی تھی کہ مملکت بھرمیں مساجد کو باجماعت نمازوں کی ادائی کے لیے کھولا جارہا ہے۔سعودی عرب نے مارچ میں کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں تمام مساجد کو باجماعت نمازوں کے لیے بند کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…