ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان میں بم دھماکہ ! پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل احمد بیازی ہلاک

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی ) افغانستان کے صوبے خوست کے پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل سید احمد ببازی دو اہلکاروں سمیت بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔ خوست پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل سید احمد ببازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بریگیڈیئر جنرل سید احمد ببازی پر عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران حملہ کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے صوبے کے پولیس چیف کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں بریگیڈیئر جنرل سید احمد ببازی شدید زخمی ہوگئے جب کہ دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔صوبے خوست کے گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ خوست پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل سید احمد ببازی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بریگیڈیئر جنرل سید احمد ببازی پر عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔خوست کے مقامی طالبان قیادت نے پولیس چیف پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی جنگجووں کی ہلاکت کا بدلہ لیا گیا ہے، اگر ہم پر کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو ایسے حملے جاری رہیں گے۔ادھر امریکا کے خصوصی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز ہی طالبان قیادت سے بات چیت کی ہے جس میں افغان فوج کے خلاف عسکری کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…