پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

صحتیاب افراد کا دوبارہ ٹیسٹ مثبت آنے کا مطلب نیا انفیکشن نہیں،ڈبلیو ایچ اونے واضح کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہاہے کہ کورونا سے صحتیاب افراد کا دوبارہ ٹیسٹ مثبت آنے کا مطلب نیا انفیکشن نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بتایاکہ کورونا سے صحتیاب افراد کا دوبارہ مثبت ٹیسٹ آنیکا مطلب نیا انفیکشن نہیں ہے بلکہ ایسے افراد پھیپھڑوں کے مردہ خلیوں کو باہر نکال رہے ہوتے ہیں۔ترجمان ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ جنوبی کوریا میں اپریل میں 100 سے زائد ایسے کیسز سامنے آنے پر

تشویش پیدا ہو گئی تھی تاہم اس وقت تک کی معلومات اور حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ وہ مریض ہیں جو بحالی کے مراحل میں اپنے پھیپھڑوں سے مردہ خلیوں یا مواد کو باہر نکال رہے ہوتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہتر طور پر سمجھنے کے لیے صحتیاب مریضوں سے نمونے جمع کرنے ہوں گے کہ وہ کب تک وائرس سے جان چھڑاتے ہیں اور یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یہ وائرس دوسرے لوگوں میں منتقل کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…