نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارے برائے ترقی نے کہاہے کہ پاکستان کا شماران ممالک میں ہوتا ہے، جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کی سب سے کم تیاری کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یواین ڈی پی کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی ترقی کی سطح، کمزور نظام صحت اور انٹرنیٹ تک محدود رسائی وہ عوامل ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کا شمار
ان ممالک میں ہوتا ہے، جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کی تیاری کم کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر دس ہزار افراد کے لیے نو اعشاریہ آٹھ فزیشنز، پانچ نرسیں اور ہسپتال کے صرف چھ بیڈز ہیں اور یہ کہ پاکستان صحت پر جی ڈی پی کا صرف دو اعشاریہ آٹھ فیصد خرچ کرتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں ہر ہزار افراد کے لیے اوسطاپچپن بیڈز، تیس فزیشنز اور اکیاسی نرسز ہیں۔