بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا میں کووڈ-19 پر تحقیق کرنے والے چینی پروفیسر کا قتل کس نے کیا ؟امریکی ادارے حیرت انگیز انکشافات سامنے لے آئے

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی ریاست پنسلوانیا میں کووڈ-19 پر مؤثر تحقیق کرنے والے یونیورسٹی آف پیٹسبرگ کے چینی نڑاد پروفیسر کو قتل کردیا گیا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق پیٹسبرگ یونیورسٹی نے بتایا کہ پروفیسر کووڈ-19 پر نتیجہ خیز تحقیق کررہے تھے لیکن انہیں گولی مار دی گئی۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر بنگ لیو ٹاؤن ہاؤس میں سر، گردن اور دھڑ پر گولی لگنے کے

باعث زخمی حالت میں پائے گئے تھے۔تفتیش کاروں کے مطابق ایک اور نامعلوم شخص کو ان کی کار میں مردہ پایا گیا ہے اور ان کا خیال ہے اسی شخص نے ہی کار میں آکر خودکشی کرنے سے پہلے لیو کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن اس بات کے بہت کم امکانات ہیں کہ لیو کو چینی نڑاد ہونے پر قتل کیا گیا۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بنگ لیو کی ناگہانی موت نے غمگین کردیا ہے جو ایک بہترین محقق اور یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم تھے۔لیو کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی، لیو کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے اس مشکل وقت میں ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔مقتول کے یونیورسٹی میں شعبے کے ساتھیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگ لیو ایس اے آر ایس-سی او وی-2 انفیکشن اور اس کے اثرات کو سمجھنے سے متعلق بامعنی نتائج حاصل کیے تھے۔پیٹسبرگ یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کے اراکین کا کہنا تھا کہ مقتول غیرمعمولی محقق اور نگران تھے۔اسکول آف میڈیسن کے اراکین نے عہد کیا کہ وہ بنگ لیو کی تحقیق کو مکمل کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…