سری نگر(سائوتھ ایشین وائر)وادی کشمیر میں ماہ صیام کا پہلا عشرہ یعنی پہلے دس دن انتہائی خونین ثابت ہوئے جس دوران حریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان معرکہ آرائیوں اور دیگر مسلح تشدد کی وارداتوں میں کم از کم 25 اموات ہوئیں جن میں 14 حریت پسند، 2 حریت پسندوںکے مبینہ ساتھی و حمایتی، تین افسروں سمیت 8 سیکورٹی فورسز اہلکار اور ایک 14 سالہ جسمانی طور ناخیز طالب علم بھی شامل ہیں۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق اسی عرصے کے دوران شمال سے جنوب تک ہونے والے
پراسرار دھماکوں اور گرینیڈ حملوں میں کم از کم دو درجن افراد بشمول عام شہری و سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی ہوئے۔وادی کے اندرعسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں اور دیگر مسلح کارروائیوں کا سلسلہ تیز ہے۔ دوسری طرف لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بھی ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی تواتر کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں حالیہ دنوں کے دوران کئی افراد زخمی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔