اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

انسدادکورونا ویکسین کی تیاری، عالمی رہنماؤں نے کتنے ہزار کھرب روپے دینے کاوعدہ کر لیا 

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

برسلز(این این آئی) عالمی رہنماؤں، معروف شخصیات اور مخیر حضرات نے کورونا وائرس ویکسین، علاج اور ٹسیٹنگ کی تحقیق کے لیے 7 ارب 40 کروڑ یورو (8 ارب 10 کروڑ ڈالر) دینے کا وعدہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ عزم یورپی یونین کی جانب سے منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران کیا گیا جس میں امریکا نے شرکت نہیں کی۔کانفرنس کی میزبان اور یورپی کمیشن کی

سربراہ یورسلاوون ڈیر لیئین نے کہا کہ کووڈ 19 کو شکسٹ دینے کا بہترین طریقہ ویکسین ہے۔کینیڈااور جاپان کے ساتھ ساتھ بڑی یورپی طاقتوں نے بڑے وعدے کیے لیکن امریکی نمائندگی کی عدم موجودگی سے ویکسین ایجاد کرنے اور تیار کرنے کے حوالے سے غیر منظم مسابقت کا امکان ظاہر ہوا۔تاہم کچھ دولت مند امریکیوں نے کانفرنس میں شرکت کی، جس میں پاپ اسٹار میڈونا کی جانب سے یورپی حکام 10 لاکھ ڈالر حاصل کرسکیں گے۔کانفرنس کا ہدف 7 ارب 50 کروڑ یورو تھا جو چند شراکت داروں کی جانب سے فنڈ کے وعدے نہ کرنے کی وجہ سے پورا ہونے سے رہ گیا البتہ اقومِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ مزید ضرورت پڑے گی اور یہ درکار رقم 38 ارب یورو تک ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز نئے آلات کی تیاری کے لیے ایک قسم کے بیعانے کی ادائیگی ہے لیکن ہر جگہ ہر کسی تک پہنچنے کے لیے ہمیں اس کی 5 گنا رقم درکار ہوگی۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ایدھانوم گیبریئسز نے فنڈ اکٹھے کرنے کو عالمی یکجہتی‘ کا بھرپور مظاہرہ قرار دیتے ہوئے سراہا۔دنیا کے تقریباً 40 ممالک کے علاوہ، اقوامِ متحدہ، تحقیقاتی اور خیراتی اداروں بشمول بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے عطیات کے وعدے کیے۔تاہم یہ منصوبہ امریکا کی عدم موجودگی کی وجہ سے مجروح ہوا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وبا کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر یورپی حکام نے نجی طور پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔علاوہ ازیں ایک سینئر امریکی عہدیدار نے ٹیلی تھون کا خیر مقدم کیا لیکن اس بات پر اصرار کیا کہ بہت سی تنظیمیں جنہوں نے فنڈز کے وعدے کیے انہیں پہلے امریکا کی خاطر خواہ حمایت حاصل ہے۔ان سے جب زور دے کر پوچھا گیا کہ امریکا نے اس میں شرکت سے گریز کیوں کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یورپی یونین کا ایونٹ اس قسم کی بہت سی کوششوں میں سے ایک ہے اور واشنگٹن ان بین الاقوامی کوششوں میں سب سے پہلے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…