ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی پھر شہری آباد ی پر فائرنگ اور اشتعال انگیزیاں سے 7 کشمیری زخمی

datetime 5  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھمبر (این این آئی)لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج نے پھر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو نوجوانوں سمیت 7 شہری زخمی ہو گئے۔بھمبر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میر محمد عابد نے بتایا کہ گزشتہ روز سورج ڈھلنے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے ضلع بنڈالا میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کی

جانب سے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا بیدریغ استعمال کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین گاؤں میں 6 شہری زخمی ہو گئے۔میر محمد عابد نے بتایا کہ زخمیوں میں کھاوالیاں گاؤں کے 37 سالہ وحید خان اور 40 سالہ زرینہ بیگم، گڑھی کھاوالیاں گاؤں میں 9 سالہ طیب اور 35 سالہ چوہدری محمد جمیل جبکہ پینگا گاؤں میں 34 سالہ شاہین کوثر کے ساتھ ساتھ 40 سالہ ناظمہ بی بی بھی زخمی ہو گئیں۔دوسری جانب ڈی آئی جی پولیس راشد نعیم خان نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے باقاعدہ ہدف بنا کر فائرنگ کی اور ایک گولی لگنے سے 14 سالہ محمد دانش زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ پولاس گاؤں میں لڑکا اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ بھارتی فوجی نے 200 میٹر دوری پر واقع اپنی چوکی سے اسے نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ گولی لڑکے کے پاؤں میں لگی اور اسے علاج کے لیے راولاکوٹ کے ہسپتال داخل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ پاک فوج کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کی بندوقیں خاموش ہوگئیں

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…