جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب میں مالی اور انتظامی بدعنوانی میں ملوث ملزمان کو سزائیں

datetime 5  مئی‬‮  2020 |

ریاض(این این آئی)سعودی انسداد بدعنوانی اور مانیٹرنگ اتھارٹی کے ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا ہے کہ مالی اور انتظامی بدعنوانی کے متعدد مقدمات میں عدالتوں کی جانب سے فیصلے سنائے گئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق انسداد بدعنوانی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ان مقدمات میں عوامی رقوم میں ہیر پھیر، انتظامی اختیارات کا غلط استعمال ، رشوت ستانی، جعلسازی ، جعلی ایڈیٹر کا استعمال ، منی لانڈرنگ اور

ان جرائم کے مرتکب افراد کو پناہ دینے کے جرائم شامل ہیں۔ مذکورہ الزامات کا سامنا کرنے والے 12 ملزمان کو انتظامی عدالت کے اہلکار، ایک عرائض نویس اور چھ دیگر افراد شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق انتظامی عدالت کے اہلکاروں کی طرف سے فرائض منصبی میں غفلت برتنے اور قومی املاک کے معاملے میں ہیر پھیر سے 65 ملین ریال کی رقم قومی خزانے میں جمع نہیں کرائی جا سکی۔ایک سرکاری ملازم پر جعلی چیک جاری کرنے پر رشوت وصولی کا الزام ہے۔ ان ملزمان کو اختیارات کے غلط استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک ملزم کو 11 سال چھ ماہ قید اور بھاری جرمانہ کیا گیا ہے جب کہ مجموعی طور تمام ملزمان کو 22 سال 10 ماہ قید اور 15 لاکھ ریال کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ایک دوسرے کیس میں المجعمہ گورنری میں شاہ خالد اسپتال کا ٹھیکہ دینے کے عوض دو سرکاری اہلکاروں پر رشوت وصول کرنے کا الزام عاید کیا گیا۔اس کیس میں ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو 23 ملین ریال کا نقصان پہنچا ہے۔ان میں سے ایک ملزم کو سات سال 6 ماہ قید اور 11 لاکھ 20 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا ہے۔ دوسرے ملزم کو چھ سال چھ ماہ قید اور 10 لاکھ 20 ہزار ریال ریال جرمانہ کیا گیا۔تیسرے کیس میں الریاض ڈایریکٹوریٹ کے دو ملازمین پر انجینیرنگ کنسلٹنسی دفتر میں قابلت کا لائنسنس جاری کرنے کے عوض دو لاکھ 50 ہزار ریال کی رشوت وصول کرنے کا الزام عاید کیا گیا۔ انہیں ڈیڑھ سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزائیں سئائی گئی ہیں۔‎



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…