ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ایران میں کورونا سے ہلاکتوں میں کمی، متعدد مساجد کھولنے کا اعلان کر دیا 

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے کہا کہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے 47 اموات ہوئیں جو گزشتہ 55 روز میں سب سے کم ہیں۔انہوں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ان کا یہ بیان ایرانی صدر حسن روحانی اس خطاب کے بعد آیا جس میں انہوں نے کہا کہ 132 کاؤنٹیز یعنی ملک کے

ایک تہائی انتظامی ڈویڑنز میں پیر سے مساجد کھل جائیں گی۔ایران کی کورونا وائرس ٹاسک فورس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ رکھنا اس وقت اجتماعی طور پر عبادت کرنے سے زیادہ ضروری ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ ‘جن کاؤنٹیز میں مساجد کھولنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں کورونا کا کم خطرہ ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے دعویٰ کیا کہ حالیہ ہفتوں میں ہسپتالوں میں وائرس سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے افراد کے آنے کی شرح بہت کم ہوگئی ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ ہم آہستہ آہستہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔تاہم انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بْری صورتحال کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے اسرائیل کے خلاف احتجاج کا دن یعنی یوم قدس کو منسوخ کر رہے ہیں۔ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے ترجمان رمضان شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ملک میں دیگر تمام اجتماعات کی منسوخی اور مقدس مقامات کی بندش کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے،ہمیں اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کہ ہمارا دشمن اس پر کیا کہے گا۔ایران میں 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد سے ہر سال یہ دن فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے رمضان کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…