ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

مصر کی تاریخی مسجد سے تین نمازیوں کی نماز تراویح نشر کرنے کی اجازت

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصری وزرات اوقاف اورمذہبی امور نے مشرقی قاہرہ کی تاریخی مسجد عمرو بن العاص سے صرف تین نمازیوں کی نماز تراویح ریڈیو نشر کرنے کی اجازت دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزارت اوقاف کا کہنا تھا کہ تاریخی ماہ صیام کی روحانی مناسبت اور کرونا کی وبا کے خطرات کے تناظرمیں تاریخی مسجد عمرو ابن العاص سے صرف تین افراد امام اور مسجد کے

دو دیگر ملازمین کو تراویح کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ تروایح وزارت مواصلات قرآن کریم ریڈیو کے تعاون سے ریڈیو پر براہ راست نشر کی جائے گی۔وزارت اوقاف کی طرف سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ماہ صیام کے تیسرے عشرے کیقریب آنے اور ماہ صیام کی روحانی کیفیات سے مستفید ہونے کے لیے مسجد عمرو ابن العاص سے براہ راست نماز عشا اور تراویح نشر کی جائے گی تاہم اس میں امام سمیت تین نمازیوں کو نماز میں شامل ہونے کی اجازت ہے۔وزارت مذہبی امور نے مسجد عمرو ابن العاص میں تراویح کے لیے منظور شدہ قاری اور حافظ قرآن کو قرات کے لیے مقرر کیا جائے گا۔مصر میں کرونا کی وبا پھیلنے کے خطرات کے پیش نظر ملک کی تمام مساجد میں با جماعت نمازوں کی ادائیگی پرپابندی عاید ہے۔ مساجد کی انتظامیہ کو تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی شرط کیساتھ مساجد میں آنیاور اذان دینے سمیت مساجد کی صفائی جیسے امور انجام دینے کی اجازت ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…