منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

کرونا،دنیا سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ریکارڈ،67ہزارافرادجان سے گئے

datetime 3  مئی‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 67 ہزار 444 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 774 ہو چکی ہے۔امریکا کے

اسپتالوں میں 9 لاکھ 19 ہزار 605 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 475 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 725 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز صرف نیویارک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث 400 افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی فوج کے 7 ہزار 145 اہل کار کورونا وائرس کی وبا کا شکار ہیں جبکہ 27 امریکی فوجی اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ریاست نیوجرسی میں 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض ہیں، میسا چوسٹس، الی نوائے، کیلی فورنیا اور پنسلوینیا میں بھی حالت خراب ہے۔امریکا بھر میں اب تک 69 لاکھ 31 ہزار سے زیادہ افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ادھر امریکا کے کئی شہروں میں جنگی طیاروں نے طبی عملے کو سلیوٹ کیا ۔جنگی طیاروں نے سلیوٹ پیش کر کے کورنا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔واشنگٹن، بالٹی مور اور اٹلانٹا میں امریکی فضائیہ اور بحریہ کے طیاروں نے سلامی پیش کی۔پچھلے ماہ جنگی طیاروں نے نیو یارک شہر، نیوآرک اور ٹرینٹن میں بھی طبی عملے کو سلامی پیش کی تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…