جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

مقبوضہ وادی میں جھڑپیں، 4 کشمیری شہید، کمانڈنگ آفیسر سمیت5 بھارتی فوجی بھی مارے گئے

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(سائوتھ ایشین وائر) ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کمشیر میں جہاں ایک طرف کرونا وائرس تباہیاں پھیلا رہا ہوا تو دوسری طرف وہاں پہلے سے موجود بھارتی فوج نے اپنے مظالم میں شدت پیدا کردی ہے۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور ہندواڑہ میں دو الگ الگ واقعات میں 4کشمیری نوجوان مجاہدین شہید ہو گئے۔

جموں و کشمیر کے شمالی قصبہ ہندواڑہ کے چھنجی مولہ علاقہ میں فوج اور مجاہدین کے درمیان 16گھنٹے جاری رہنے والے خونین معرکے میں آرمی میجر سمیت پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔کاروائی میں دو مجاہدین بھی شہید ہو ئے ہیں۔ہلاک شدہ فوجی جوانوں میں کرنل آشوتوش شرما 21 آر آر، میجر انوج سود 19 گارڈز ، این کے راجیش 3 گارڈز ، ایل این کے دنیش 17 گارڈزایس آئی شکیل قاضی شامل ہیں۔قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ چھنجی مولہ علاقہ میں تین عسکریت پسند موجود ہپں۔سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا تھا اور تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کیا گیا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہندواڑہ علاقہ میں موبائل انٹرنیٹ سروسزبند کر دی گئیں۔علاقہ میں گزشتہ دو روز سے ہی تلاشی مہم جاری تھی۔اس سے قبل پلوامہ میں ہفتہ کی صبح مجاہدین اور قابض بھارتی فوج کے مابین مسلح جھڑپ ہوئی۔جس میں بھارتی فوج نے 2 مجاہدین کو شہید کر دیا۔ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے مجاہدین ابو منہاس اور رشید خان جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں۔بھارتی فوج نے اس سے قبل علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیااور،شمالی کشمیرکے ہندواڑہ علاقے میں وسیع جنگلات کو قابض فوج نے اپنے محاصرے میں لے مجاہدین کی تلاش شروع کردی۔ سائوتھ ایشین وائر کے مطابق جنوبی کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے ڈانگر پورہ گاوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا اور مجاہدین نے فوج پر جوابی گولیاں چلائیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فوج کو شبہ ہے کہ علاقے میں ایک سرکرہ کمانڈر سمیت تین مجاہدین پناہ لئے ہوئے ہیں۔علاقہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ۔ اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔علاقے میں نوجوانوں نے بھارتی فورسز پر پتھراو بھی کیا۔اس مقام کے قریب نوجوانوں اور سرکاری افواج کے مابین زبردست جھڑپیں ہوئیں، مبینہ طور پر 30نوجوانوں کو پیلٹ سے زخم آئے ۔فورسز نے علاقے میں ایک مکان کو بھی بارودی مواد سے تباہ کردیا۔جس کے بعد مجاہدین نے دوسرے مکان میں پناہ لی لیکن اسے بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا۔کل 3 مکانات کو فورسز نے تباہ کردیا۔شمالی کشمیر کے راجواڑ ہندوارہ جنگلات علاقے کو فوج نے گھیرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوج کو خدشہ ہے کہ راجواڑ جنگلات میں مجاہدین چھپے ہوئے ہیں بھارتی فوج کے 21آرآر نے بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے بیج بہاڑہ، کپواڑہ، شوپیاں، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ کٹھوعہ، سامبا، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجواری ااور پونچھ کے اضلاع میں بھی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…