منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

بھارت میں دنیا کا طویل لاک ڈاؤنجانتے ہیں کب تک توسیع کا اعلان کردیا گیا؟

datetime 2  مئی‬‮  2020 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں کورونا وائرس کے باعث نافذ طویل لاک ڈاؤن میں 4 مئی کے بعد سے مزید 2 ہفتے کے لیے توسیع کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد 24 مارچ کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس میں اب ایک بار پھر توسیع کردی گئی ہے اور 4 مئی کے بعد سے لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان یکم مئی کو کیا گیا اور نئی گائیڈ لائنز بھی جاری کی گئی ہیں جس کے تحت ملک کو تین زونز ریڈ، گرین اور اورنج زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔گائیڈ لائنز کے مطابق ریڈ زونز کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ تصور ہوں گے اور ان علاقوں میں خطرات کم ہونے پر ہی زیر غور نرمی دی جائے گی جب کہ 21 روز تک کسی علاقے میں کیس رپورٹ نہ ہونے پر اسے گرین زون قرار دیا جائے گا۔ ملک کے زیادہ تر میٹروپولیٹن علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جو سخت لاک ڈاؤن میں رہیں گے۔بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کورونا کی غیر معمولی صورتحال کو وجہ بتاکر لاک ڈاؤن میں 18 مئی تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ روز ایک ہی دن میں کورونا کے 2293 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی تعداد 37 ہزار 336 ہوگئی جب کہ 1218 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارت میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن جس کے باعث ملک بھر میں اسکول، فضائی آپریشن، ٹرین سروس، عبادت گاہیں اور ہوٹلز لاک ڈاؤن تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔‎



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…