واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاوس کی نئی پریس سیکریٹری کیلی میکن نے اعلان کیا ہے کہ میں صحافیوں سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیلی میکن نے گزشہ روز پہلی پریس بریفنگ دی۔وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری کی جانب سے ایک سال سے زائد عرصے بعد
پہلی بریفنگ سامنے آئی ۔وائٹ ہاوس میں 11 مارچ 2019ء کے بعد یہ پہلی بار بریفنگ دی گئی ۔اس سے پہلے سارہ سینڈرز پریس سیکریٹری رہی ہیں، ان کی جانشین اسٹیفنی گریشم نے اپنے 9 ماہ کے پورے دور میں کبھی بھی بریفنگ نہیں دی۔سابق امریکی صدور کے دور میں روزانہ کی پریس بریفنگ کی جگہ ٹرمپ دور میں ایک سال سے زائد عرصے تک خالی پڑی رہی۔