کوالالمپور (این این آئی )ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے 4مئی سے ملک بھر میں زیادہ تر کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوالالمپور سے جاری اپنے ایک بیان میں ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کہا کہ ہم محتاط طریقے سے معاشی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے سبب بند کیے گئے
کاروبار کھولے جارہے ہیں تاہم کسی قسم کی عبادت اور ایسے کاروبار پر پابندی برقرا رہے گی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے کا اندیشہ ہوگا۔وزیراعظم محی الدین یاسین نے بتایا کہ ملک میں تعلیمی سرگرمیاں فی الحال بحال نہیں کی جائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں 10 یا اس سیکم افراد پرمشتمل کھیلوں کی بھی اجازت دی جائے گی جس میں رننگ، بیڈمنٹن اور سائیکلنگ جیسے کھیل شامل ہونگے۔