ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نیویارک میں مردہ خانوں کے باہر ٹرکوں سے درجنوں لاشیں برآمد

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوریاک( آن لائن )کورونا کے باعث امریکا میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔امریکی ریاست نیویارک میں ایک مردہ خانے کے باہر کھڑے ٹرکوں سے درجنوں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔بروکلین میں ایک راہگیر نے بدبو آنے پر نائن ون ون پر کال کرکے اطلاع دی۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ یہ لاشیں کب سے ٹرکوں میں ہپڑی تھیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کورونا وائرس کے مریضوں کی لاشیں ہیں یا نہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق “یو ہال”ٹرکوں میں تقریبا سو لاشیں پائی گئی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مردہ خانے میں تقریبا 50 لاشیں رکھنے کے لیے 4 ٹرک کرائے پر لیے تھے۔فیو نرل ہوم کی انتظامیہ کے خلاف ابھی کوئی مجرمانہ نوعیت کے الزامات عائد نہیں کیے گئے۔فیونرل ہوم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ لاشوں کو دفنانے یا جلانے کے لیے کئی کئی دن انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ان کے پاس لاشیں رکھنے کے لیے جگہ کم ہے۔خیال رہے کہ  دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلا کے دوران برطانیہ میں مزید 765 نئی اموات ریکارڈ کیں گئیں جس کے بعد برطانیہ میں مجموعی تعداد 27ہزار ہوگئی ہے۔ اس طرح کرونا سے ہلاکتوں کے اعتبار سے برطانیہ اٹلی کے بعد دووسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا سے ہلاکتوں میں پہلا نمبر امریکا کا ہے جہاں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 58 ہزار 355 تک پہنچ گئی ہے۔امریکامیں متاثرین کی تعداد ایک ملین 12 ہزار ہوگئی ہے۔ ایک لاکھ 15 ہزار 936 مریض صحت یاب ہوئے ۔دنیا بھرمیں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں پہلے نمبر پرامریکا اور دوسرے پر اٹلی ہے۔اٹلی میں کرونا سے 27 ہزار 359 افراد ہلاک اور دو لاکھ 15 ہزار پانچ افراد کے بیمار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ تیسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں 23 ہزار 678 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 68 ہزار 935 افراد اس وبا کا شکار ہوئے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…