جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

’’بیٹا سو جائو میں تمہارے لیے کھانا پکا رہی ہوں ‘‘ لاک ڈائون سے دنیا بھر میں افسوسناک صورتحال سامنے آنے لگی ،ماں نے بھوکے بچوں کو سلانے کیلئے پتھر پکا دیئے

datetime 1  مئی‬‮  2020 |

ممباسا ( آن لائن)مشرقی افریقی ملک کینیا کی ایک مجبور ماں کی جانب سے بھوکے بچوں کو سلانے کے لیے پتھروں کو کھانے کے طور پر پکائے جانے کے واقعے نے حساس دل لوگوں کو جھنجھوڑ دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیا کے دوسرے بڑے شہر ممباسا کی ایک 8 بچوں کی بیوہ ماں پنینا بہتی کٹساؤ نے 30 اپریل کو بھوک سے نڈھال اپنے 8 کم سن بچوں کو سلانے اور انہیں دھوکا دینے کی

غرض سے ہانڈی میں پتھر ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا دیا تاکہ ان کے بچے اس آسرے میں رہیں کہ ان کی ماں ان کے لیے کھانا تیار کر رہی ہیں اور وہ اسی انتظار میں سو جائیں،اپنی نوعیت کے اس پہلے واقعے کو سنتے ہی کئی حساس دل لوگ اشکار ہوگئے اور ایک پڑوسی کی مدد سے بچوں کے لیے پتھر پکانے والی ماں کو کینیا بھر سے لوگوں نے امداد بھجوادی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کے شوہر گزشتہ سال دہشت گردوں کی جانب سے مارے گئے تھے، جس کے بعد خاتون گھروں میں کام کرکے گزر سفر کر رہی تھیں۔بیوہ خاتون گھر گھر جاکر کپڑے دھوتی تھیں اور اس سے ہونے والی کمائی سے اپنے گھر کے اخراجات چلاتی تھیں مگر کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے ان کا کام رک گیا اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…