نیویارک (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ اینٹی وائرل دوا Remdesivir کے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوںنے بتایاکہ دوا کے استعمال سے کورونا مریض کی صحت بحال ہونے کا وقت کم کرنے میں مدد ملی ہے
دوسری جانب امریکی صدر صدرٹرمپ نے بھی ایمرجنسی صورتحال میں اس دوائی کے استعمال کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔اینٹی وائرل دواکے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات کی خبروں کا امریکی مارکیٹ پر مثبت اثر پڑا اور کاروبار کے اختتام پر ڈاؤ جونز میں 2.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایس اینڈ پی میں 2.7 اور نیسڈیک انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔