ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

امریکی بحری بیڑے پر کرونا  وائرس کب اور کیسے پہنچا؟ صورتحال تشویشناک ہو گئی ، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 1  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے قائم مقام سیکرٹری آف نیوی، جیمز میک فرسن نے طیارہ بردار بحری بیڑے تھیوڈور روزویلٹ پر رونما ہونے والے واقعات کے حوالے سے پیدا ہونے والے تشنہ سوالات کی مزید تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کئی ہفتوں تک اس بیڑے کا عملہ قرنطینہ میں رہنے کے بعد اب واپس لوٹ رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میک فرسن کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد میرے

پاس چند تشنہ سوالات ہیں جن کے جوابات صرف تفصیلی تحقیقات سے حاصل ہونگے۔ یہ پہلا بحری بیڑا تھا جس پر بیچ سمندر کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی وبا پھوٹ پڑی تھی، جس کے بعد اسے لنگر انداز ہونا پڑا تھا۔اِن تحقیقات کا مرکز روزویلٹ کے کپتان کیپٹن بریٹ کروزیئر ہیں، جنہیں ان کے عہدے سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب انہوں نے اپنے اعلیٰ عہدیداران کو ایک ای میل کے ذریعے بیڑے پر کووِڈ 19 کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ میک فرسن نے کہا کہ وہ گل ڈے کو ہدایات جاری کر رہے ہیں کہ ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ آنے کے بعد بحریہ اس پر مزید تحقیقات کرے۔قائم مقام سیکرٹری میک فرسن سے بات کرنے کے بعد ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ ایڈم اسمتھ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ جہاں مزید تحقیقات قانون کے عین مطابق ہیں، وہاں ان کے نزدیک کیپٹن کروزیئر کو دوبارہ بحال کر دینا چاہیے۔ایڈم اسمتھ کا کہنا تھا کہ ابھی تک سامنے آنے والی تحقیقات اور جو کچھ ان کی نظر سے گزرا ہے، تو اس کے بعد انہیں کپتان کو ان کی کمان سے ہٹانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…