ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کرونا کیخلاف برطانیہ کی ویکسین سےمتعلق دھماکہ خیز پیشرفت برطانوی سائنسدانوں نے دنیا کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں تیاری کی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری کے حوالے سے بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے جینر انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی تیار کردہ ویکسین کی انسانوں پر آزمائش شروع کی تھی اور اس عمل کے لیے سیکڑوں لوگوں نےرضاکارانہ طور خود کو پیش کیا تھا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس ویکسین کی تیاری کے لیے

برطانوی حکومت نے بھی 20 کروڑ پاؤنڈ کی فنڈنگ بھی فراہم کی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر انسانوں پر کی جانے والی آزمائش کامیاب ہوئی تو اس ویکسین کو وسیع پیمانے پر تیار کیا جائے گا ۔برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے برطانیہ بڑی دوا ساز کمپنی ایسٹرازینیکا کے ساتھ ویکسین کی وسیع پیمانے پر تیاری اورڈسٹری بیوشن کے لیے شراکت داری کر لی ہے۔یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری کا مقصد تجربات کامیاب ہونے کی صورت میں دنیا بھر میں ویکسین کی فوراً فراہمی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن سر جان بیل نے بی بی سی ریڈیو 4 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانوں پر کی جانے والی آزمائش کے نتائج جون کے وسط میں مل جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین نگران ادار ےسے منظور ہو جاتی ہے تو سب سے بڑا چیلنج اس کی وسیع پیمانے پر تیاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ دنیا اس ویکسین کو اس پیمانے پر تیار کرنے کے قابل ہو کہ یہ باآسانی ترقی پذیر ممالک میں پہنچ سکے جہاں اس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین وبا کے دوران “ناٹ فار پرافٹ” یعنی بغیرفائدہ کی بنیاد پراس ویکسین کو فراہم کرنے پر متفق ہوئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ صرف اس ویکسین کی تیاری اور فراہمی پر آنے والے اخراجات ہی وصول کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…