لندن (این این آئی)اپنے گارڈن میں چکر لگا لگا کر برطانیہ میں این ایچ ایس کے لیے 29 ملین پاؤنڈ عطیہ جمع کرنے والے کیپٹن ٹام مؤر کو ان کی 100ویں برسی کے موقعے پر کرنل بنا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوسری جنگِ عظیم میں لڑنے والے کپٹن ٹام مؤر کو سالگرہ پر ہزاروں کارڈ موصول ہوئے جن میں ملکہِ برطانیہ کی جانب سے بھی مبارکباد تھی۔
برطانیہ میں روایت ہے کہ 100 سال کی عمر کو پہنچنے والوں کو ملکہ خود کارڈ بھیجتی ہیں۔اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ 100 سال کی عمر کو پہنچنا ایک انتہائی شاندار چیز ہے خاص طور پر اتنے خیر خواہوں کے ساتھ۔ وہ آج اپنی سالگرہ اپنی بیٹی کے گھر پر گزاریں گے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ دیگر فیملی ممبران سے انٹرنیٹ کے ذریعے بات کریں گے۔