تہران (این این آئی)ایران اور امریکا کے درمیان جاری تازہ کشیدگی پر ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ایرانی قوم کے خلاف منصوبہ بندی نہیں کرنی چاہیے۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس خلیج کو خلیج نیویارک یا خلیج واشنگٹن نہیں بلکہ خلیج فارس کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو اس نام سے
صورتحال کو سمجھنا چاہیے اور اس ساحلی قوم کے نام سے چیزوں کو سمجھنا چاہیے جو کئی ہزاروں سالوں سے اس پانی کی حفاظت کر رہی ہے، انہیں ایرانی قوم کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر منصوبہ بندی نہیں کرنی چاہیے۔کابینہ کے اجلاس کے بعد ٹیلی ویژن سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کے سپاہی انقلاب کے محافظ ہیں، فوج، باسج اور پولیس خلیج فارس کی محافظ رہی ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔