ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس ! سورج کی خطرناک شعاعوں سے زمین کو بچانے والی اوزون تہہ میں بننے والا اب تک کا سب سے بڑا سوراخ بند ہوگیا

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سورج کی خطرناک شعائوں سے زمین کو بچانے والی اوزون تہہ کا سب سے بڑا سوراخ بند ہو گیا ۔ اوزون ایسی تہہ ہے جو سورج کی مقناطیسی تابکاری سے زمین کو محفوظ بناتی ہے، اوزون کے بغیر زمین پر کوئی بھی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا۔۔ تفصیلات کےمطابق کرونا وائر س کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈائون کی وجہ سے پیدا ہونیوالی آلودگی اور عالمی درجہ حرارت میں نمایاں کمی

دیکھنے آئی تھی ۔جس کے بعد زمین کے گرد موجود اوزون کی تہہ میں بہتری آنا شروع ہو گئی تھی، جبکہ سائنسدان اوزون کی تہہ ماحولیاتی آلودگی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث پریشان کن حد تک کمزور ہو گئی تھی ،یہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے قبل 2011ء میں اوزون کی تہہ میں سوراخ ہو تھا تاہم وہ اس سوراخ کی نسبت کافی چھوٹا تھا ۔ اوزون کی تہہ میں اس بار سوراخ کا حجم ایک لاکھ مربع کلومیٹر تھا جو کہ اب بند ہو چکا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کیساتھ 2030میں اوزون کی تہہ مکمل بند ہو جائے گی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل زمین کے گرد موجود اوزون کی تہہ میں بہتری آنا شروع ہو گئی تھی، اوزون کی تہہ ماحولیاتی آلودگی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث پریشان کن حد تک کمزور ہو گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اوزون کی تہہ میں بہتری ماحولیات کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں اپنی نوعیت کی پہلی اور نادر کامیابی ہے۔اوزون کی تہہ مسلسل بحال ہو رہی ہے اور اس کے 100فیصد ٹھیک ہونے کا قوی امکان ہے۔ایک نامور سائنسی مطالعے میں کہا گیا ہے کہ اوزون میں بہتری اس بات کی عکاس ہے کہ مربوط عالمی ایکشن سے ماحولیاتی تباہی کا عمل الٹایا جا سکتا ہے۔اوزون ایسی تہہ ہے جو سورج کی مقناطیسی تابکاری سے زمین کو محفوظ بناتی ہے، اوزون کے بغیر زمین پر کوئی بھی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…