اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، متاثرین کی تعداد 30لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاکتیں بھی 2لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں ۔ ایسے میں سعودی گمنام مصورہ کی پینٹنگ تیزی کیساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق
پینٹنگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں کام کرنیوالا شخص اکیلا خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھے عبادت کرتے دکھایا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ یہ پینٹنگ ایسے وقت میں بنائی گئی جب پوری دنیا اس وقت لاک ڈائون کیفیت سے دو چار ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں لاک ڈائون کے دوران یہ تصویر سعودی مصورہ نبیلہ ابوالجدائل نے تیار کی ہے ۔ پینٹنگ کو’’ سجدہ کرو اور قریب ہو جائو‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے ۔ عرب کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مصورہ نے کہا ہے کہ اس پینٹنگ کا خیال ایک حقیقی صورت حال سے ملتا ہے ۔ وہ جانتی ہیں کہ اس وقت صرف مسجد الحرام میں وہ لوگ داخل ہو نے کا اعزاز رکھتے ہیں جو ان کی صفائی ستھرائی پر معمور ہیں ۔ جنہوں نے اپنی زندگی کو اس مقدس مقام کیلئے وقف کیا ہے ۔ یہ لوگ گمنام اور بے شناخت لوگ ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جو اس وقت پوری دنیا کے عظیم ترین لوگ ہیں جنہیں اللہ پاک نے اپنے گھر میں آنے جانے کا اعزاز بخشا ہے ۔