لاک ڈاون سے گھریلو تشدد کی وباء پھیلنے لگی،3800خواتین قتلسینتیاگو(این این آئی)لاطینی امریکا کے ممالک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاون میں خواتین پر گھریلو تشدد وبا کی شکل اختیار کرگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاطینی امریکا کے بڑے ممالک میکسیکو اور برازیل میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کے اعداد وشمار میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
چلی اور بلویویا میں باضابطہ شکایات میں کمی آئی ہے تاہم قانونی ماہرین اور اقوام متحدہ ویمن کا موقف ہے کہ یہ کمی دراصل تشدد کے واقعات میں نہیں بلکہ ان کی باضابطہ شکایت کے اعداد و شمار میں آئی ہے کیوں کہ اکثر خواتین کو رسمی شکایات درج کرانے کے ذرائع تک رسائی حاصل نہیں ہورہی۔اقوام متحدہ ویمن کی ڈائریکٹر ماریا نوئیل بائیزا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے باعث دنیا بھر میں خواتین کو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سامنا ہے۔ گزشتہ برس لاطینی امریکا میں 38سو خواتین کو قتل کیا گیا آئندہ برس نہ جانے کتنی اور خواتین جان سے جائیں گی،ارجنٹینا میں بدسلوکی اور تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کے لیے 137 کی خصوصی ہیلپ لائن دست یاب ہے، 20 مارچ کو ملک میں نافذ کیے گئے لاک ڈاون کے بعد اس ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات میں 67 فی صد اضافہ ہوا ہے۔