جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بھارت نے روس کو دفاعی محاذ پر پیچھے چھوڑ دیا ، تیسرا بڑا ملک بن گیا کتنی رقم خرچ کی ؟ پاکستان کے کتنے اخراجات ہوئے؟ حیران کن اعداد و شمار جاری

datetime 28  اپریل‬‮  2020 |

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے بتایا ہے کہ2019 میں دنیا بھر کے ملکوں نے اپنی اپنی افواج اور اسلحہ خریدنے پر کل 1.9 ٹریلین ڈالر خرچ کیے۔ دفا عی اخراجات میں یہ سن 2018 کے مقابلے میں 3.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ سن 2010 کے بعد کسی بھی ایک سال میں فوجی ساز و سامان کی خریداری میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

یہ اعداد و شمار اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ(سپری)کی پیر ستائیس اپریل کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بتائے گئے ۔ امریکا نے گزشتہ برس فوجی ساز و سامان کی خریداری پر سب سے زیادہ 732 بلین ڈالر خرچ کیے۔ اسلحے کی خریداری میں چین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر۔ سپری نے البتہ توقع ظاہر کی کہ عالمی وبا کے تناظر میں رواں سال عسکری اخراجات میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ سپری کی رپورٹ مطابق بھارت یہ رقم پاکستان اور چین کے خطرات کے پیش نظر خرچ کرتا جارہا ہے ۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ 2 ایشیائی ممالک دفاع پر رقم خرچ کرنے کے معاملے میں ٹاپ تین کی پوزیشن پر آئے ہیں ۔ دفاعی نظام کے حوالے سے دنیا کا روس سے تیسرا بڑا ملک ہونے کا اعزاز چھن گیا ہے ،چوتھے نمبر پر آگیا ہے جس نے 65 اعشاریہ ایک ارب ڈالر اس مد میں خرچ کیے۔ سعود عرب دفاعی لحاظ سے دنیا کا پانچوں بڑا ملک بن گیا ہے جس نے دفاعی اخراجات کی مد میں 61 اعشاریہ 9 ارب ڈالر ہیں۔ایشیا اور اوشنیا (آسٹریلیا، نیوزی لینڈ) نے مجموعی طور پر 2019 میں دفاع کی مد میں 523 ارب ڈالر کے اخراجات کیے جن میں پاکستان کا حصہ 10 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…