جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

فریضہ حج اداہوگا یا نہیں؟سعودی حکومت کب تک حتمی فیصلہ کرے گی؟ جانئے

datetime 27  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد/ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جانب سے امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے بارے میں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو باضابطہ طور پر آگاہ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزارت مذہبی امور سعودی حکومت کی جانب سے حتمی فیصلے کے بعد انتظامات پر نظر ثانی کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے گزشتہ ماہ کورونا وائرس کے

باعث پاکستان سمیت تمام ممالک کو حج معاہدے کرنے سے عارضی طور پر روک دیا تھا، ذرائع کے مطابق سعودی حکومت آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں حتمی فیصلہ کرے گی کہ موجودہ صورتحال میں حج کن انتظامات کے ساتھ ادا کیا جائے، اس ضمن میں مختلف تجاویز زیر غور ہیں جس کے تحت بیرون ممالک کے عازمین پر امسال پابندی عائد کی جاسکتی ہے اور صرف سعودی عرب کے مقامی شہری ہی حفاظتی تدابیر کی روشنی میں فریضہ حج ادا کریں جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے کوٹے کم کر کے محدود عازمین کو آنے کی بھی اجازت بھی دی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت تیاری مکمل کر لی ہے، سعودی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پرسرکاری سکیم کے درخواست گزاروں کو مکمل پیسے واپس کر دیئے جائیں گے یا انھیں آئندہ سال بغیر قرعہ اندازی حج پر بھیجا جائے گا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…