اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

چین اور نیوزی لینڈ کے بعد دنیا کا وہ خوش قسمت ترین ملک جس نے کرونا وائرس پر قابو پانے کا اعلان کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2020 |

نیویارک /تہران /اوسلو(این این آئی )ایک طرف دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب ناروے نے عالمگیر وبا پر قابو پانے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جونز ہاپکنز یونیورسٹی نے بتایاکہ امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1350 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد امریکا میں اموات کی مجموعی تعداد 55 ہزار 415 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد

متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 87 ہزار 300 سے زائد ہو گئی ہے۔گورنر نیویارک نے 15 مئی کے بعد لاک ڈاؤن جزوی ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ نیو یارک شہر کو کھولنے کا فیصلہ نیو جرسی اورکنیٹی کٹ حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب امریکی ریاست ہوائی نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر دی ۔یورپ کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک اٹلی، اسپین اور فرانس میں ہلاکتیں اور نئے کیسز مسلسل سامنے آ رہے ہیں تاہم کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 26 ہزار 644 ہو گئی ہے جب کہ اسپین میں23 ہزار 190 اور فرانس میں 22 ہزار 856 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برطانیہ بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ممالک میں شامل ہے جہاں اب تک 20 ہزار 732 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوچکے ہیں جب کہ جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ایران نے بھی عالمگیر وبا پر کافی حد تک قابو پالیا ہے تاہم وہاں اموات کی تعداد 5 ہزار 710 اور مریضوں کی تعداد 90 ہزار 481 ہو چکی ہے۔چین میں دو ہفتے بعد ایک ہلاکت ا ور 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد 4 ہزار 633 اور مریضوں کی تعداد 82 ہزار 830 ہو گئی ہے۔ادھر ناروے میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے اعلان کے بعد اسکول کھول دیئے گئے ہیں۔اوسلو میں 6 سے 10 سال کے بچوں کے لیے نرسری اسکولز ایک ہفتہ پہلے کھولے گئے تھے، کھلنے والے اسکولز میں کلاسز کو کم سے کم 15 طلباء تک کر دیا گیا ہے۔ناروے میں حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے لگی

پابندیاں 12 مارچ سے نرم کرنا شروع کر دی تھیں۔حکام کا کہنا تھا کہ کورونا پر قابو پانے کے باوجود کھولے جانے والے کاروبار میں بہت سی احتیاطی تدابیر اور اقدامات جاری رہیں گے جب کہ کھیلوں اور ثقافتی پروگراموں پر پابندی برقرار رہے گی۔متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرین کی

تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گئی جب کہ اب تک 76 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 29 لاکھ 95 ہزار 152 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 8 لاکھ 81 ہزار 551 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…