منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

کویت میں کرونا کے183 نئے کیسوں ، ایک موت کی تصدیق

datetime 27  اپریل‬‮  2020 |

کویت سٹی(این این آئی)کویت کی وزارتِ صحت نے کرونا وائرس کے 183 نئے کیسوں اور ایک موت کی تصدیق کی ہے۔اس ننھی خلیجی ریاست میں اس مہلک وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 3057 ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کویت میں کرونا سے ایک ایرانی کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ متوفیٰ کی عمر 57 سال تھی۔

کویت میں اب تک 20 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کویت کے وزیرصحت ڈاکٹر باصل الصباح نے بتایا کہ کرونا وائرس کا شکارمزید 250 افراد صحت یاب ہوگئے اور اب ملک میں تن درست ہونے والے افراد کی تعداد 806 ہوگئی ہے۔انھوں نے کہا کہ سماجی فاصلے اور لوگوں کے گھروں ہی میں رہنے کے احکامات کے پر عمل درآمد کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ان پابندیوں کی وجہ سے کویت میں کرونا وائرس سے زیادہ لوگ متاثر نہیں ہوئے ہیں۔اگر لوگ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے تو مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ضرور ہورہا ہے لیکن یہ توقع کے مطابق ہی ہے۔‎



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…